Pages

2nd Jun 2010 News & Picture

2nd Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News



ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی

نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمرجنسی کا نفاذ

سمندری طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کا ہنگامی بنیادوں پر اقدام 
نیو کراچی ( ) محکمہء موسمیات کی جانب سے سندھ کے ساحلوں پربشمول کراچی سمندری طوفان اور بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ٹاؤن افسران کو ہدایت دی کہ بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر لمحہ تیار رہا جائے اور نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ٹاؤن انتظامیہ اپنے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لائے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن میں بارانِ رحمت کسی قسم کی زحمت کا سب نہ بنے۔ اجلاس میں رین ایمرجنسی کے نفاذکا فیصلہ کیا گیا اور نیو کراچی ٹاؤن کے تمام افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ اجلاس میں ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹریکچر اقبال احمد خان ، سپریٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج کامران رشید، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن حسام جلالی،ڈپٹی ٹاؤن آفیسربلڈنگ و روڈ نازش رضا ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسرلینڈ عبدالمجید، ڈپٹی ٹاؤن آفیسرباغات اکبر حسین،ڈپٹی ٹاؤن آفیسرانفارمیشن عالمگیر ،انچارج وہیکل ندیم حیدر نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی نے بتایا کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں برساتی پانی کی نکاسی کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کا کام قبل از وقت ہی مکمل کرالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام ہیوی مشنری و وہیکل آن روڈ کردئیے گئے ہیں جبکہ دوران برسات عوام کو بروقت سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام یونین کونسلز کو شکایتی مراکز کا درجہ دے دیا گیا جبکہ ٹاؤن آفس میں مرکزی کنٹرول روم کو فعال بنانے کے علاوہ رین ایمرجنسی کے دوران عوامی شکایت کے فوری ازالے کے لئے اسپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں سید کمال نے مزید کہا کہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں تاکہ بارشوں کے سبب ممکنہ حادثات و بیماریوں سے فوری طور پر بطریقِ احسن نمٹا جاسکے۔

جاری کردہ:
ڈپٹی ٹاؤن آفیسر
(شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ)
نیو کراچی ٹاؤن