Pages

3rd Jun 2010 News & Picture

3rd Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


مورخہ:۳جون ۲۰۱۰ء

نیوکراچی ٹاؤن میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ریلیف کیمپوں کے قیام کیلئے انتظامات کا آغاز 

ٹی ایم اے نے جگہ کے تعین اور کیمپوں میں تمام تر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کردےئے 

کراچی ۔۔۔۔۔ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے کہا ہے کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر ٹاؤن کی حدودمیں ریلیف کیمپوں کے اور اسپیشل گینگ کی تشکیل کے انعقاد کیلئے انتظامات کو فوری طو ر پر حتمی شکل دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشوں کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹی او آئی ایس اقبال احمد خا ن ۔ڈی ٹی او بی اینڈآر نازش رضا ،ڈی ٹی او سینی ٹیشن حسام جلالی ،ڈی ٹی او ایم اینڈای تاج محمد ، ڈی ٹی او باغات اکبر حسین اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی ہمراہ تھے سیدکمال احمد نے کہاکہ متوقع بارشوں کے پیش نظر متاثر ہونے والے لوگوں کیلئے مختلف اسکولوں اور محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپوں کے انعقاد کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے جہاں پر لوگوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ برسات کے موقع پر پانی کی روانی میں کوئی خلل واقع نہ ہونے پائے اور برساتی پانی بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتا رہے انہوں نے اس موقع پرکہا کہ عوام محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں لیکن ٹی ایم اے نے بارشوں کے دوران کسی بھی مشکل صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں جس کیلئے تمام تر وسائل کوبروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ٹاؤن میں کسی بھی ناکہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اسپیشل فورس تیار کی ہے جسمیں ٹاؤن کی اپنی ریسکیو سروس ،اایم ٹی ایل وینز،سیز فل وینز ،الیکٹریکل آری ،سرچ لائٹس ،کلہاڑیاں ،رسے ،اور 100 نوجوانوں کا ہراول دستہ جسمیں محکمہ سینی ٹیشن ،محکمہ باغات ،محکمہ بلڈنگ و روڈ ،محکمہ لینڈ کے ساتھ ساتھ محکمہ انتظامیہ کے افسران و عملہ شامل ہے جو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے سید کمال نے کہا کہ ٹاؤن کے افسران اور عملے کی چھٹیا ں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور اگر کوئی بھی ٹاؤن افسر یا اہلکار کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کامر تکب پایا گیاتو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس موقع پر سینی ٹیشن عملے کو ہدایت کی کہ وہ برسات کے موقع پراپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سیسرانجام دے تاکہ عوام کوکسی بھی حوالے سے کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر علاقے سے گزرنے والے تمام برساتی نالوں کامعائنہ کریں تاکہ برساتی پانی کی روانی میں پیش آنے والی کسی بھی مشکل صورتحال کوفوری تدارک کیا جاسکے انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ ٹاؤن آفس میں بارش کے دوران قائم کئے جانے والے ایمرجنسی سینٹر پر عوام کی شکایات کا فوری اذالہ کیاجائے تاکہ انہیں کسی بھی مشکل صورتحال سے بروقت نکالاجاسکے انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزاریں اور بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ بارشوں کے دوران زیادہ تر حادثات بجلی کا کرنٹ لگنے یا پھر سائن بورڈز وغیرہ کے گرنے کے باعث رونماء ہوتے ہیں لہذا عوام بارشوں کے دوران بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز وغیرہ سے دورہیں 

جاریکردہ ۔ عالمگیر سیفی
ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 
محکمہ اطلاعات و تعلقات عام