Pages

4th Jun 2010 News & Picture

4th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی ٹاؤن 

مورخہ:۴جون ۲۰۱۰ء ؁

کراچی( ) ٹاؤن میں جاری تمام ترقیاتی کام برسات سے قبل مکمل کر لئے جائیں ان خیالات کا اظہار نیو کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے ۲۳۰۰ روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا سید کمال نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ٹاؤن انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم ی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے کہا کہ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کام برسات سے قبل ہر صورت میں مکمل کئے جائے اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹریکچر اقبال احمد خان ، سپریٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج کامران رشید ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن حسام جلالی ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسرباغات اکبر حسین،ڈپٹی ٹاؤن آفیسرمیکینکل اینڈ الیکٹریکل تاج محمد پٹھان ، انچارج وہیکل پول ندیم حیدراور ڈپٹی ٹاؤن آفیسرانفارمیشن عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر نے ۲۳۰۰ روڈ پر زیر تعمیر سڑک کی تعمیر سے قبل سیوریج اور برساتی نالوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو مقرر ہ وقت پر یقینی بنانے کے لئے تندہی سے کام کیا جائے تاکہ لوگوں کو ترقیاتی کاموں کے دوران آمد و رفت کے حوالے سے درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ ٹاؤن کی حدود میں جاری بڑے پیمانے پر شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی واضح رہے کہ یونین کونسل نمبر۲ سیکٹر 11- B اور 11-A نارتھ کراچی 2400روڈ تک جانے والی سیوریج لائن 3350 فٹ لمبی ۲۴ انچ ڈایاکی سیوریج لائن کا کام تقریبا آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جبکہ گھروں سے آنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائنیں بھی تکمیل کے مراحل طے کرچکی ہے، سیوریج لائن ڈالنے کا کام مکمل ہوتے ہی سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا سید کمال احمد نے سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کو معیارکے مطابق قرار دیتے ہوئے تندہی سے مصروف عملے کی تعریف کی اور انھیں ہدایت کی کہ وہ معیاری کام کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں انھوں نے کہا کہ نئی سیوریج لائن کی تنصیب سے نہ صرف عوام کو نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا بلکہ بارش کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی سے بھی نجات حاصل کی جاسکے گی جبکہ نئی سڑک کی تعمیر آمد و رفت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کا سبب بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹاؤن کی حدود میں جلدہی وسیع پیمانے پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا آغازکیا جائیگا جن کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی رونما ہونگی 

جاری کردہ ۔ 

عالمگیر سیفی
ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ