Pages

9th Jun 2010 News & Picture

9th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ۹؍جون ۲۰۱۰ء ؁ 

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد نے ۱۰؍جون سے شروع ہونے والے ہفتہء صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و کارکنان کی انتھک کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین(ایم این اے ) ،عادل صدیقی وزیرِ صحت و انجینئر نگ حکومت سندھ، مشیر برائے وزیراعلی سندھ خواجہ اظہارالحسن اور عادل خان (ایم پی اے) کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بارش کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کو ہر قسم کے تعاون سے نوازا بلکہ بہ نفس نفیس ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ قدم قدم ساتھ رہے۔اس موقع پر ٹاؤن افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیدکمال احمد نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے بحیثیت مسلمان ہمیں نہ صرف اپنی روح ،اپنی ذات ،اپنے گھر بلکہ اپنے محلے اور ٹاؤن کی صفائی کابھی خیال رکھنا چاہئے ۔ٹاؤن انتظامیہ کے اولین فرائض میں صفائی کے انتظامات بھی شامل ہیں اس لئے 10جون سے شروع ہونے والی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر افسر اور اہلکار بھر پور کرادار ادا کرے ۔ اجلاس میں ٹاؤن آفیسر اقبال احمد خان ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن حسام جلالی، چیف سینٹری انسپیکٹرسید سرور علی ،موٹر وہیکل انچارج سید ندیم حیدر ، ڈی ٹی او (بی اینڈ آر) نازش رضا ، ڈی ٹی او(باغات)اکبرحسین ڈی ٹی او (انفارمیشن) عالمگیر سیفی اور ٹاؤن سینی ٹیشن انسپکٹرز و سب انسپکٹرزاور محکمہ باغات کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو شہر کے شفاف ترین ٹاؤنز کی صف میں شامل کرنے کے لئے کے لئے ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہئے ،اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرارکھنے میں ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر شاپنگ بیگز میں بھر کر ڈالیں کیونکہ صاف ستھرے لوگ اپنے گھر کی طرح اپنے محلے اورٹاؤن کو بھی صاف ستھرا رکھتے ہیں یقیناصاف ستھرے علاقے رہا ئشی فراد کی بہترفکر و مزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بارشوں کے بعد سٹی حکومت نے شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کے لئے ہفتہء صفائی شروع کیا ہے ،اس پروگرام کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں بھی 10جون بروز جمعرات سے ہفتہء صفائی کا آغاز ہورہا ہے ،اس دوران نیو کراچی ٹاؤن کی تمام گلیوں،سڑکوں اور شاہراہوں کی صفائی بذریعہ مشینری اور مینول افرادی قوت کے ذریعے جاری رہے گی۔ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے عملے اور عوام پر زور دیا ہے کہ صفائی مہم کے خاتمے کے بعد بھی ٹاؤن میں صفائی کو برقرار رکھا جائے اور صاف ستھری شہری زندگی کی بہترین مثال قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سینی ٹیشن کے عملے کو ٹاؤن میں صفائی کے موئثر اقدا مات کرنے اور بر وقت صفائی ستھرائی کو ممکن بنائیں۔ اس موقع پر سیدکمال احمد نے کہاکہ بارش کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ 
کرنے پر ٹاؤن انتظامیہ کے عملے کو انسینٹو دینے کا وعدہ کیا۔ 

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤن