Pages

9th Jun 2010 News & Picture

9th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ۹؍جون ۲۰۱۰ء ؁ 

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد نے ۱۰؍جون سے شروع ہونے والے ہفتہء صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و کارکنان کی انتھک کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین(ایم این اے ) ،عادل صدیقی وزیرِ صحت و انجینئر نگ حکومت سندھ، مشیر برائے وزیراعلی سندھ خواجہ اظہارالحسن اور عادل خان (ایم پی اے) کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بارش کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کو ہر قسم کے تعاون سے نوازا بلکہ بہ نفس نفیس ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ قدم قدم ساتھ رہے۔اس موقع پر ٹاؤن افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیدکمال احمد نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے بحیثیت مسلمان ہمیں نہ صرف اپنی روح ،اپنی ذات ،اپنے گھر بلکہ اپنے محلے اور ٹاؤن کی صفائی کابھی خیال رکھنا چاہئے ۔ٹاؤن انتظامیہ کے اولین فرائض میں صفائی کے انتظامات بھی شامل ہیں اس لئے 10جون سے شروع ہونے والی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر افسر اور اہلکار بھر پور کرادار ادا کرے ۔ اجلاس میں ٹاؤن آفیسر اقبال احمد خان ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن حسام جلالی، چیف سینٹری انسپیکٹرسید سرور علی ،موٹر وہیکل انچارج سید ندیم حیدر ، ڈی ٹی او (بی اینڈ آر) نازش رضا ، ڈی ٹی او(باغات)اکبرحسین ڈی ٹی او (انفارمیشن) عالمگیر سیفی اور ٹاؤن سینی ٹیشن انسپکٹرز و سب انسپکٹرزاور محکمہ باغات کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو شہر کے شفاف ترین ٹاؤنز کی صف میں شامل کرنے کے لئے کے لئے ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہئے ،اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرارکھنے میں ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر شاپنگ بیگز میں بھر کر ڈالیں کیونکہ صاف ستھرے لوگ اپنے گھر کی طرح اپنے محلے اورٹاؤن کو بھی صاف ستھرا رکھتے ہیں یقیناصاف ستھرے علاقے رہا ئشی فراد کی بہترفکر و مزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بارشوں کے بعد سٹی حکومت نے شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کے لئے ہفتہء صفائی شروع کیا ہے ،اس پروگرام کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں بھی 10جون بروز جمعرات سے ہفتہء صفائی کا آغاز ہورہا ہے ،اس دوران نیو کراچی ٹاؤن کی تمام گلیوں،سڑکوں اور شاہراہوں کی صفائی بذریعہ مشینری اور مینول افرادی قوت کے ذریعے جاری رہے گی۔ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے عملے اور عوام پر زور دیا ہے کہ صفائی مہم کے خاتمے کے بعد بھی ٹاؤن میں صفائی کو برقرار رکھا جائے اور صاف ستھری شہری زندگی کی بہترین مثال قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سینی ٹیشن کے عملے کو ٹاؤن میں صفائی کے موئثر اقدا مات کرنے اور بر وقت صفائی ستھرائی کو ممکن بنائیں۔ اس موقع پر سیدکمال احمد نے کہاکہ بارش کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ 
کرنے پر ٹاؤن انتظامیہ کے عملے کو انسینٹو دینے کا وعدہ کیا۔ 

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤن 

7th Jun 2010 News & Picture

7th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ:۷؍جون ۲۰۱۰ء

ٹاؤن ایڈمنسٹریشن نیو کراچی کی جانب سے بارش کی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حق پرست ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین (ایم این اے) حق پرست صوبائی وزیر ہیلتھ اینڈانجینئرنگ سندھ عادل صدیقی اور وزیر اعلی سندھ کے مشیرخواجہ اظہار الحسن نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حق پرست وزراء نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے فکرو فلسفے کی روشنی میں حق پرست قیادت ہر موسم اور حال میں عوام کی مشکلات کو دورکرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے انہوں نے مختلف یوسیز میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے کئے گئے ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات بھی کی اور انکی پریشانیوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں ،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال نے حق پرست ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاؤن کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بارش کی ابتداء کے ساتھ ہی نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے امدادی کارروائی شروع کردی تھی اور آج صبح بھی مختلف علاقوں سے نالوں سے پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا گیا جس کی بناء پر نیو کراچی کے کسی علاقے میں پانی جمع نہیں ہوسکا۔اس موقع پر نیو کراچی کے سیکٹر انچارج و سیکٹر کمیٹی کے اراکین اور کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ،ٹی او ( آئی ایس )اقبال احمد خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر(واٹر) کامران رشید اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ نیو کراچی سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقہء انتخاب کے عوام کے دکھ درد میں ہردم شریک رہتے ہیں اور کراچی بلخصوص نیو کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔حالیہ بارشوں اور سمندری طوفان کی پیش گوئی پر حق پرست قیادت نے نیو کراچی ٹاؤن کے عوام کو ممکنہ پریشانی سے بچانے کے لئے ٹاؤن سے ہرممکن تعاون کیا ،یقیناًایسے موقعوں پر حق پرست سابق سٹی ناظم کی خدمات ہر شخص کو یاد آتی ہے کہ جنہوں نے اپنے قائد کی رہنمائی میں چار سال کے اندر کراچی کا نقشہ تبدیل کردیا اور اسی انتھک خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج نیو کراچی کیا کراچی کے اکثر علاقے بارش کی تباہ کاریوں سے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ سڑکوں اور میدانوں میں پانی کے جوہڑ نظر نہیں آتے ۔

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤن 



5th Jun 2010 News & Picture

5th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News



ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ:۵؍جون ۲۰۱۰ء 

کراچی ( )ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد نے رین ایمرجنسی کے پیش نظر ٹاؤن میں جاری نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کہاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کا دارو مدار صاف ستھرے قابل استعمال سیوریج سسٹم پر ہے اگر نالے اور دیگر نکاسئی آب کے ذرائع بہتر ہونگے تو نہ صرف روزمرہ سیوریج واٹربہ آسانی گزر جائے گا بلکہ بارشوں میں پانی کی نکاسی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور کسی بھی جگہ پانی کے جوہڑ نہیں بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کو شہری و معاشرتی زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے جبکہ ٹاؤن آفس میں قائم شکایت سیل کا عملہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے مستعد ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ ٹی او (آئی ایس ) اقبال احمد خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر (واٹر اینڈ سیوریج )کامران رشید،ڈی ٹی او ( بی اینڈ آر) نازش رضا،ڈی ٹی او (سینی ٹیشن )حسام جلالی ،ڈی ٹی او( لینڈ )عبدالمجید اور ڈی ٹی او (انفارمیشن) عالمگیر سیفی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سید کمال احمد نے زیرو پوائنٹ گجر نالہ اسٹاپ سیکٹر 11-Jنیو کراچی سے لیکر تمام سیکٹرز میں برساتی نالوں کی صفائی کا بہ نفس نفیس جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو مستقل نگرانی کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد نیو کراچی ٹاؤن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ٹاؤن میں بارش اور طوفان کی ممکنہ پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے دو (۲)ٹرک، دو(۲) ریسکیو گاڑیاں،دو (۲)سیوریج کلینکگ مشین ،درخت کاٹنے کے لئے الیکڑانک مشین اور ایکسیویٹر سے لیس تقریبا سو افراد کے عملے پر مشتمل خصوصی امدادی اسکواڈ قائم کردیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے چوکس رہ کر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کی پریشانیوں کا سد باب کرنے پر مامور ہے۔ جبکہ نیو کراچی کے پانچ اسکولوں میں متاثرین بارش کے لئے امدادی کیمپ قائم کردئے گئے ہیں۔جبکہ نالوں کی جدید مشینوں کے ذریعے صفائی کے ساتھ ساتھ گلیوں ، محلوں،سروس روڈز اور چھوٹی سڑکوں کی مینول صفائی بھی جاری ہے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ یا کچرے کا ڈھیر نہ بن سکے۔

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ
نیو کراچی ٹاؤن 


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ:۵؍جون ۲۰۱۰ء ؁ 
کراچی ( ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل خان نے نیو کراچی ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد کے ہمراہ ٹاؤن میں رین ایمرجنسی کے پیش نظر ٹاؤن میں جاری نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر حق پرست قیادت ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نبر آزما ہونے کے لئے ہما وقت تیار ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیو کراچی ٹاؤن میں ایم اینز اور ایم پی ایز فنڈ ز سے ترقیاتی اسکیموں کے زریعے نیو کراچی ٹاؤن کو کراچی کا بہترین ٹاؤن بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر ٹاؤن ایڈ منسٹریٹر نیو کراچی سید کمال نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام افسران و عملہ ٹاؤن کی تمام مشنری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہے اس موقع پر انھوں نے بتایا کے اس وقت ۵ عدد ایکسیویٹر اور ۱۰ عدد ڈمپر لوڈر برساتی نالوں کی صفائی پر مامور ہیں سید کمال نے کہ کہ بارش کے پانی کی نکاسی کا دارو مدار صاف ستھرے قابل استعمال سیوریج سسٹم پر ہے اگر نالے اور دیگر نکاسئی آب کے ذرائع بہتر ہونگے تو نہ صرف روزمرہ سیوریج واٹربہ آسانی گزر جائے گا بلکہ بارشوں میں پانی کی نکاسی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور کسی بھی جگہ پانی کے جوہڑ نہیں بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کو شہری و معاشرتی زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے جبکہ ٹاؤن آفس میں قائم شکایت سیل کا عملہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے مستعد ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ ٹی او (آئی ایس ) اقبال احمد خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر (واٹر اینڈ سیوریج )کامران رشید،ڈی ٹی او ( بی اینڈ آر) نازش رضا،ڈی ٹی او (سینی ٹیشن )حسام جلالی ،ڈی ٹی او ،باغات اکبر حسین، ڈی ٹی او( لینڈ )عبدالمجید اور ڈی ٹی او (انفارمیشن) عالمگیر سیفی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل خان نے سید کمال احمدکے ہمراہ زیرو پوائنٹ گجر نالہ اسٹاپ سیکٹر 11-Jنیو کراچی سے لیکر تمام سیکٹرز میں برساتی نالوں کی صفائی کا بہ نفس نفیس جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو مستقل نگرانی کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد نیو کراچی ٹاؤن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ٹاؤن میں بارش اور طوفان کی ممکنہ پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے دو (۲)ٹرک، دو(۲) ریسکیو گاڑیاں،دو (۲)سیوریج کلینکگ مشین ،درخت کاٹنے کے لئے الیکڑانک مشین اور ایکسیویٹر سے لیس تقریبا سو افراد کے عملے پر مشتمل خصوصی امدادی اسکواڈ قائم کردیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے چوکس رہ کر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کی پریشانیوں کا سد باب کرنے پر مامور ہے۔ جبکہ نیو کراچی کے پانچ اسکولوں میں متاثرین بارش کے لئے امدادی کیمپ قائم کردئے گئے ہیں۔جبکہ نالوں کی جدید مشینوں کے ذریعے صفائی کے ساتھ ساتھ گلیوں ، محلوں،سروس روڈز اور چھوٹی سڑکوں کی مینول صفائی بھی جاری ہے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ یا کچرے کا ڈھیر نہ بن سکے۔ 

جاری کردہ 
ڈپٹی ٹاؤن آفیسر

 (انفارمیشن ) 

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ 

نیو کراچی ٹاؤن