Pages

10th Jun 2010 News & Picture

10th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News



ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 
ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد نے سیکٹر الیون ڈی اورالیون ایف میں نالے پر انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نالے پر غیر قانونی تعمیر کورین ایمر جینسی اسکواڈ کے ذریعے منہدم کرادیا اور سینی ٹیشن کے عملے کے ذریعے برساتی نالوں میں پانی کی نکاسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرایا،اس موقع پر انکے ہمراہ ٹی او (آئی ایس ) اقبال احمد خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر (واٹر اینڈ سیوریج )کامران رشید،ڈی ٹی او ( بی اینڈ آر) نازش رضا،ڈی ٹی او (سینی ٹیشن )حسام جلالی ،ڈی ٹی او ،باغات اکبر حسین، ڈی ٹی او( لینڈ )عبدالمجید اور ڈی ٹی او (انفارمیشن) عالمگیر سیفی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔نالے اسٹاپ سیکٹر ۱۱۔ایف نیو کراچی پر چوک ہونے والے نالے پر ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد کی بروقت کاراوائی کے نتیجے میں 5000روڈ پر ٹریفک کا نظام فوری بحال کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ بارشوں کے نتیجے میں نیو کراچی ٹاؤن کے تمام برساتی نالوں میں پانی کا اخراج تواتر سے جاری ہے لیکن مزکورہ نالے پر انکروچمنٹ کی وجہ سے نالا چوک ہوا جس پر ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد نے اپنی نگرانی میں رین ایمرجنسی اسکواڈ کے زریعے سڑک پر جمع ہونے والے پانی کے نکاسی کا انتظام کیا اور ہیوی مشنری کے زریعے نالے کے چوک پوائنٹ کو اوپن کیا اس موقع پر سید کمال احمد نے کہا کہ برساتی نالوں پر ناجائز تجاوزات نکاسئی آب و سیوریج کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں جن کو بروقت ختم کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی جگہ ناجائز تجاوزات کی تعمیر کی اطلاع فوری طور پر ٹاؤن انتظامیہ کو دیں جبکہ انینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دارافسران کو ہدایت کی کہ نیو کراچی ٹاؤن میں کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات کو پنپنے کا موقع نہ دیں۔واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن سیکٹر الیون ڈی اورالیون ایف میں برساتی نالوں پر ناجائز تجاوزات کی تعمیر کی وجہ سے نالوں سے سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سیدکمال احمد نے فوری طور اپر رین ایمرجینسی اسکواڈ،بی اینڈ آر اورسینی ٹیشن کے عملے کو ساتھ لے کر کارروائی کی اور ناجائز تعمیرات کو منہدم کراکر نالے کی صفائی کرائے اور سیوریج و بارش کے رکے ہوئے پانی کی نکاسی کو جاری کرایا۔ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت کی کہ برساتی نالوں پر ہونے والی ناجائز تجاوزات پر خصوصی نظر رکھی جائے اور انہیں کسی طور تعمیرنہ ہونے دیا جائے ۔
جاری کردہ : 

ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

(انفارمیشن ) 

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ 

نیو کراچی ٹاؤن 


9th Jun 2010 News & Picture

9th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ۹؍جون ۲۰۱۰ء ؁ 

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن سید کمال احمد نے ۱۰؍جون سے شروع ہونے والے ہفتہء صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و کارکنان کی انتھک کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین(ایم این اے ) ،عادل صدیقی وزیرِ صحت و انجینئر نگ حکومت سندھ، مشیر برائے وزیراعلی سندھ خواجہ اظہارالحسن اور عادل خان (ایم پی اے) کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بارش کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کو ہر قسم کے تعاون سے نوازا بلکہ بہ نفس نفیس ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ قدم قدم ساتھ رہے۔اس موقع پر ٹاؤن افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیدکمال احمد نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے بحیثیت مسلمان ہمیں نہ صرف اپنی روح ،اپنی ذات ،اپنے گھر بلکہ اپنے محلے اور ٹاؤن کی صفائی کابھی خیال رکھنا چاہئے ۔ٹاؤن انتظامیہ کے اولین فرائض میں صفائی کے انتظامات بھی شامل ہیں اس لئے 10جون سے شروع ہونے والی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر افسر اور اہلکار بھر پور کرادار ادا کرے ۔ اجلاس میں ٹاؤن آفیسر اقبال احمد خان ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن حسام جلالی، چیف سینٹری انسپیکٹرسید سرور علی ،موٹر وہیکل انچارج سید ندیم حیدر ، ڈی ٹی او (بی اینڈ آر) نازش رضا ، ڈی ٹی او(باغات)اکبرحسین ڈی ٹی او (انفارمیشن) عالمگیر سیفی اور ٹاؤن سینی ٹیشن انسپکٹرز و سب انسپکٹرزاور محکمہ باغات کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو شہر کے شفاف ترین ٹاؤنز کی صف میں شامل کرنے کے لئے کے لئے ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہئے ،اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرارکھنے میں ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر شاپنگ بیگز میں بھر کر ڈالیں کیونکہ صاف ستھرے لوگ اپنے گھر کی طرح اپنے محلے اورٹاؤن کو بھی صاف ستھرا رکھتے ہیں یقیناصاف ستھرے علاقے رہا ئشی فراد کی بہترفکر و مزاج کی عکاسی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بارشوں کے بعد سٹی حکومت نے شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کے لئے ہفتہء صفائی شروع کیا ہے ،اس پروگرام کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں بھی 10جون بروز جمعرات سے ہفتہء صفائی کا آغاز ہورہا ہے ،اس دوران نیو کراچی ٹاؤن کی تمام گلیوں،سڑکوں اور شاہراہوں کی صفائی بذریعہ مشینری اور مینول افرادی قوت کے ذریعے جاری رہے گی۔ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے عملے اور عوام پر زور دیا ہے کہ صفائی مہم کے خاتمے کے بعد بھی ٹاؤن میں صفائی کو برقرار رکھا جائے اور صاف ستھری شہری زندگی کی بہترین مثال قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سینی ٹیشن کے عملے کو ٹاؤن میں صفائی کے موئثر اقدا مات کرنے اور بر وقت صفائی ستھرائی کو ممکن بنائیں۔ اس موقع پر سیدکمال احمد نے کہاکہ بارش کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ 
کرنے پر ٹاؤن انتظامیہ کے عملے کو انسینٹو دینے کا وعدہ کیا۔ 

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤن 

7th Jun 2010 News & Picture

7th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ:۷؍جون ۲۰۱۰ء

ٹاؤن ایڈمنسٹریشن نیو کراچی کی جانب سے بارش کی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حق پرست ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین (ایم این اے) حق پرست صوبائی وزیر ہیلتھ اینڈانجینئرنگ سندھ عادل صدیقی اور وزیر اعلی سندھ کے مشیرخواجہ اظہار الحسن نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حق پرست وزراء نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے فکرو فلسفے کی روشنی میں حق پرست قیادت ہر موسم اور حال میں عوام کی مشکلات کو دورکرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے انہوں نے مختلف یوسیز میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے کئے گئے ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات بھی کی اور انکی پریشانیوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں ،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال نے حق پرست ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاؤن کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بارش کی ابتداء کے ساتھ ہی نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے امدادی کارروائی شروع کردی تھی اور آج صبح بھی مختلف علاقوں سے نالوں سے پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا گیا جس کی بناء پر نیو کراچی کے کسی علاقے میں پانی جمع نہیں ہوسکا۔اس موقع پر نیو کراچی کے سیکٹر انچارج و سیکٹر کمیٹی کے اراکین اور کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ،ٹی او ( آئی ایس )اقبال احمد خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر(واٹر) کامران رشید اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ نیو کراچی سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقہء انتخاب کے عوام کے دکھ درد میں ہردم شریک رہتے ہیں اور کراچی بلخصوص نیو کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔حالیہ بارشوں اور سمندری طوفان کی پیش گوئی پر حق پرست قیادت نے نیو کراچی ٹاؤن کے عوام کو ممکنہ پریشانی سے بچانے کے لئے ٹاؤن سے ہرممکن تعاون کیا ،یقیناًایسے موقعوں پر حق پرست سابق سٹی ناظم کی خدمات ہر شخص کو یاد آتی ہے کہ جنہوں نے اپنے قائد کی رہنمائی میں چار سال کے اندر کراچی کا نقشہ تبدیل کردیا اور اسی انتھک خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج نیو کراچی کیا کراچی کے اکثر علاقے بارش کی تباہ کاریوں سے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ سڑکوں اور میدانوں میں پانی کے جوہڑ نظر نہیں آتے ۔

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤن