Pages

7th Jun 2010 News & Picture

7th Jun 2010 News & Picture

New Karachi Town News


ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی 

مورخہ:۷؍جون ۲۰۱۰ء

ٹاؤن ایڈمنسٹریشن نیو کراچی کی جانب سے بارش کی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حق پرست ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین (ایم این اے) حق پرست صوبائی وزیر ہیلتھ اینڈانجینئرنگ سندھ عادل صدیقی اور وزیر اعلی سندھ کے مشیرخواجہ اظہار الحسن نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حق پرست وزراء نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے فکرو فلسفے کی روشنی میں حق پرست قیادت ہر موسم اور حال میں عوام کی مشکلات کو دورکرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے انہوں نے مختلف یوسیز میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے کئے گئے ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات بھی کی اور انکی پریشانیوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں ،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سید کمال نے حق پرست ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاؤن کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بارش کی ابتداء کے ساتھ ہی نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے امدادی کارروائی شروع کردی تھی اور آج صبح بھی مختلف علاقوں سے نالوں سے پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا گیا جس کی بناء پر نیو کراچی کے کسی علاقے میں پانی جمع نہیں ہوسکا۔اس موقع پر نیو کراچی کے سیکٹر انچارج و سیکٹر کمیٹی کے اراکین اور کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ،ٹی او ( آئی ایس )اقبال احمد خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر(واٹر) کامران رشید اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ نیو کراچی سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقہء انتخاب کے عوام کے دکھ درد میں ہردم شریک رہتے ہیں اور کراچی بلخصوص نیو کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔حالیہ بارشوں اور سمندری طوفان کی پیش گوئی پر حق پرست قیادت نے نیو کراچی ٹاؤن کے عوام کو ممکنہ پریشانی سے بچانے کے لئے ٹاؤن سے ہرممکن تعاون کیا ،یقیناًایسے موقعوں پر حق پرست سابق سٹی ناظم کی خدمات ہر شخص کو یاد آتی ہے کہ جنہوں نے اپنے قائد کی رہنمائی میں چار سال کے اندر کراچی کا نقشہ تبدیل کردیا اور اسی انتھک خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج نیو کراچی کیا کراچی کے اکثر علاقے بارش کی تباہ کاریوں سے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ سڑکوں اور میدانوں میں پانی کے جوہڑ نظر نہیں آتے ۔

جاری کردہ : ڈپٹی ٹاؤن آفیسر 

شعبہء اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤن